ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کرناٹک میں ایس ایس ایل سی امتحانات کی تیاریاں زوروں پر

کرناٹک میں ایس ایس ایل سی امتحانات کی تیاریاں زوروں پر

Wed, 24 Jun 2020 11:14:46    S.O. News Service

بنگلورو،24؍جون (ایس او نیوز) کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب مارچ کے دوران ملتوی کئے گئے ایس ایس ایل سی امتحان کے لئے تیاری زوروں سے جاری ہے۔ ریاست بھر کے امتحانی مراکز میں بچوں کی حفاظت کو ذہن میں رکھتے ہوئے تمام مراکز میں دواؤں کے چھڑکاؤ کا کام منگل کے روز شروع ہوگیا۔

کرناٹک بھر میں قائم  3209 امتحانی مراکز میں 848203 طلباء و طالبات رواں سال کا ایس ایس ایل سی امتحان لکھنے والے ہیں۔ امتحان کے لئے 50787 کمروں کا انتظام کیا گیا ہے اور امتحان کی تمام سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے ایک لاکھ سے زیادہ افراد پر مشتمل عملہ متعین کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے سرکار احتیاط کے بارے میں بیداری لانے کیلئے طلباء اور ان کے والدین میں تقسیم کے لئے 9 لاکھ ہینڈ بلس تیار کئے گئے ہیں۔ تمام امتحانی مراکز میں طلباء کی روزانہ طبی جانچ کی جائے گی اور اس کے لئے  7115 تھرمل اسکیانر حاصل کئے گئے ہیں اور امتحانی مراکز میں بچوں کی طبی جانچ کے لئے 5755 طبی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ یہ بات کرناٹکا سکینڈری ایجوکیشن ایکزامینیشن بورڈ کی ڈائرکٹر سمنگلی نے بتائی۔

انہوں نے کہا کہ پی یو سی سال دوم کے انگریزی پرچے کے امتحان کے دوران انتظام میں جن خامیوں کی نشاندھی کی گئی  ایس ایس ایل سی امتحان کے دوران ان کو دوہرایا نہ جائے اس کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہر امتحانی مرکز میں سماجی فاصلہ یقینی بنانے کے لئے دو پی ٹی ٹیچروں کو متعین کیا جا رہا ہے۔


Share: